کراچی: حب ریور روڈ پر ڈالڈا کمپنی کے قریب گودام میں آگ لگ گئی،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آگ کی شدت بہت زیادہ ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 3 فائر ٹینڈرز آگ بجھانے کے لئے روانہ کردی گئی ہیں، آگ ویئر ہاؤس میں لگی ہے، کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ایم ڈی واٹربورڈ کے مطابق آگ کو تیسرے درجہ کی قرار دیدیا گیا،واٹربورڈ کے کرش پلانٹ اور صفورا ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔
ایم ڈی واٹربورڈ کا مزید کہنا ہے کہ فائربریگیڈ کی مدد کیلئے ہزاروں گیلن پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کردیئے گئے ہیں،فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس فائربریگیڈ سے رابطہ میں ہیں۔
فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پر ہی بلامعاوضہ پانی فراہم کیا جارہا ہے،ہائیڈرنٹس سیل کے ذمہ دار افسران آتشزدگی کے مقام پر کولنگ پروسس مکمل ہونے تک موجود رہیں گے۔