کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ کا نیا ریکارڈ،40لاکھ ایکڑاراضی تباہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ کا نیا ریکارڈ،40لاکھ ایکڑاراضی تباہ
کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ کا نیا ریکارڈ،40لاکھ ایکڑاراضی تباہ

واشنگٹن:امریکی ریاست کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ سے تباہ ہونے والی اراضی کا نیا رکارڈ بن گیا، رواں سال جنگلات کی آگ سے 40 لاکھ ایکڑ اراضی جل کر راکھ ہوئی۔

کیلی فورنیا میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹیٹ فائر ایجنسی نے بتایاکہ رواں سال کیلی فورنیا میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں جنگلات کی آگ سے دو گنا اراضی جل کر راکھ ہوئی۔

آگ کی لپیٹ میں آ کر40 لاکھ ایکڑ سے زائد علاقہ جل کر راکھ ہوا اور یہ رقبہ امریکی ریاست کنیکٹی کٹ کے برابر ہے۔جنگلات کی آگ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 31 اموات ہوچکی ہیں جبکہ ساڑھے8 ہزار مکانات تباہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جا سکا

Related Posts