کراچی: بلدیہ جنوبی میں ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد سودھار کی من مانیاں،من پسند افسر کو خلاف قانون عہدہ دے کر نواز دیا گیا۔
بجٹ سال 2019-2020 کے شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ میں محکمہ انفورسمنٹ کا عہدہ نہ ہونے کے باوجود اپنی مرضی سے عہدہ بنا لیا، سپریم کورٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں۔
بلدیاتی دور میں وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام اداروں کو خبردار کیا تھا اور نوکرپشن اور نو اپگریڈیشن سے متعلق واضح احکامات جاری کیے تھے،لیکن ضلع جنوبی میں ایڈمنسٹریٹر نے من مانیوں کی حد پار کر کے محکمہ انفورسمنٹ اینڈ ریکوری میں کاظم شاہ کو ڈائریکٹر تعینات کر دیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








