اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اور افیون بر آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اور افیون بر آمد
اے این ایف کی کارروائی، بھاری مقدار میں چرس اور افیون بر آمد

لاہور: انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں اے این ایف کی لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر کارروائی، اس دوران بھاری مقدار میں چرس، افیون اور شراب بر آمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے پل جوڑیاں ایچ ڈی ایف کے پاس کارروائی کرتے ہوئے کالے رنگ کی ایل ای اے 8759 ہنڈا کار سے 38 کلو چرس 24 کلو افیون اور شراب برآمد کر لی۔

اے این ایف ذرائع کے مطابق کار میں موجود منشیات اسمگلرز جن میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں کو موقعے پر ہی گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کرکے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اوکاڑہ میں ماموں کی جنسی زیادتی، 15 سالہ بھانجی اسقاطِ حمل کے دوران انتقال کر گئی

Related Posts