ٹرمپ صدارتی انتخابات میں ناکامی سے خوفزدہ، جو بائیڈن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

Donald Trump refuses to attend Biden's inauguration

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں ناکامی سے خوفزدہ نظر آتے ہیں،  مقابل امیدوار جوبائیڈن کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال شروع کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجو بائیڈن کی کردار کشی کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے ایک تصویر شیئر کی جس میں مخالف صدارتی امیدوار کو معذور دکھایا گیا ہے۔

پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مضحکہ خیز تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ جو بائیڈن کو پریزیڈنٹ کی بجائے ریزیڈنٹ کہا یعنی ایک عام شہری جبکہ جو بائیڈن متوقع طور پر امریکا کے نئے صدر بھی منتخب ہوسکتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: جو بائیڈن نے مجھے بہتر صدر بنایا۔بارک اوباما کا اعتراف

Related Posts