کراچی جانے والی مسافر کوچ نواب شاہ کے قریب الٹ گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی جانے والی مسافر کوچ نواب شاہ کے قریب الٹ گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
کراچی جانے والی مسافر کوچ نواب شاہ کے قریب الٹ گئی، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

اندرونِ سندھ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ نواب شاہ کے قریب الٹ گئی جس کے نتیجے میں 1 خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ نواب شاہ کی سکرنڈ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث سندھ کے شہر ٹھری میر واہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔

مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 1 خاتون سمیت 3 افراد موقعے پر جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حادثے میں بیٹا کھونے کے بعد باپ نے سیکڑوں گڑھے بھر دیئے

Related Posts