ممبئی: بھارت میں ایک سبزی فروش نے حادثے میں بیٹے کی موت کے بعد خود سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کرکے مثال قائم کردی، 3 سال میں 800 کے قریب گڑھے بھردیئے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق دادا راؤممبئی میں سبزیوں کی ریڑھی لگا کر بمشکل اپنا گھر چلاتاتھا،جولائی 2015ء میں اس کے بیٹے پرکاش کی موٹرسائیکل ایک کھڈے میں گر گئی اوراس حادثے میں پرکاش کی جان گئی۔
جوان بیٹے کی موت نے بوڑھے باپ کو توڑ کر رکھ دیا لیکن اس شخص نے ہمت ہارنے کی بجائے فیصلہ کیا کہ جس طرح میرا بیٹا مرا ہے کسی اور کا بیٹا نہیں مرنے دوں گا۔

اب دادا راؤ اپنی کمائی میں سے سیمنٹ ریت اور بجری لیتا ہے اور سڑکوں کے کھڈے بھرنے پہنچ جاتا ہے۔ بیٹے کی موت کے بعد سے اب تک وہ تقریباً 800 گڑھے بھر چکا ہے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








