کراچی: 25 سالہ عریبہ نامی لڑکی کے مبینہ قتل کیس کے تفتیشی افسر یوسف نعمت پر شواہد مٹانے کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی پولیس کے تفتیشی افسر پر مبینہ طور پر قتل کے شواہد مٹانے کا الزام ہے، بلوچ کالونی تھانے کے تفتیشی افسر یوسف نعمت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رواں سال 7 ستمبر کو محمود آباد میں 25 سالہ اریبہ نامی لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی، اریبہ کے اہل خانہ نے شوہر اور اس کے دوست پر قتل کا الزام عائد کیا تھا۔
پولیس نے قتل کے شواہد ملنے پر مقتولہ کے شوہر اور اس کے دوست کو گرفتار کیا تھا،مقتولہ کی والدہ نے تفتیشی افسر یوسف نعمت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے تفتیش ایس آئی یو کے حوالے کروا ئی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو کے تفتیشی افسر مقتولہ کے فلیٹ پہنچے تو تمام شاہد غائب تھے، مقتولہ نے جس پنکھے سے لٹک کر مبینہ خودکشی کی وہ بھی غائب تھا۔