کراچی: محمود آباد پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش اور جواریوں سمیت چار ملزمان کوگرفتار کرلیا۔
چنیسر گوٹھ کے قریب کارروائی کرکے منشیات فروش حفیظ الله عرف اپی کو گرفتار کرلیا ،گرفتار منشیات فروش چنیسر گوٹھ اور محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا ۔
ملزم کے قبضے سے 340 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروخت کی رقم برآمد ہوئی ،ایس ایچ او محمود آباد اعجاز احمد خان نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 337/2020 بجرم دفعہ 6/9B امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے ۔
دوسری کارروائی اعظم ٹاؤن میں کی گئی ، کارروائی کے دوران تین جواریوںکو گرفتار کیاگیا جن میں جاوید ولد فرانسس ،احسن ولد منظور اورالطاف ولد جورل جمالی شامل ہے۔
گرفتار ملزمان سے سٹے کی پرچی اور جوئے میں لگی رقم برآمد کرکے تینوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 339/2020 بجرم دفعہ 5/5 گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔