پاکستانی میک اپ آرٹسٹ نے حلیمہ سلطان کا روپ دھار لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan gets own Halime Sultan in makeup artist Shoaib Khan

لاہور: پاکستان میں ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد پاکستانی میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے حلیمہ سلطان کا روپ دھار لیا، حلیمہ سلطان کے مداح حیران رہ گئے۔

پاکستان میں نشر کئے جانیوالے ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی نے ان دنوں پوری قوم کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے، ڈرامہ کی کہانی، منظر نگاری اور اداکاروں کی محنت کو ملک بھر میں خوب سراہا جارہا ہے۔

ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد اداکارہ ایسراء بلجیک پاکستان میں بھی بیحد مقبول ہوچکی ہیں اور ان دنوں پاکستان کے مختلف برانڈز کی سفیر کے طور پر کام کررہی ہیں۔

پاکستان کے معروف میک اپ آرٹسٹ شعیب خان نے اپنےفن کے جوہر دکھاتے ہوئے خود حلیمہ سلطان کا روپ دھار کر حلیمہ سلطان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

مزید پڑھیں:ارطغرل ڈرامہ کی روشنی کی نئی بولڈ تصویر دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے

میک اپ آرٹسٹ شعیب خان اس سے قبل ملکہ ترنم نورجہاں، رانی، انجلینا جولی اور دیگر فنکاروں کا روپ بھی اختیار کرچکے ہیں۔

Related Posts