اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، کورونا وائرس کی دوسری لہر ملک میں جاری ہے اس لہر سے بچاؤ کیلئے حکومتی اجلاس کے بعد مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
شادی ہالز اورہوٹلز کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جب پارکس شام 6 بجے بند کیے جائیں گےجبکہ ابھی تک شہر اقتدار میں33 اسکولوں سمیت دو یونیورسٹیوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں عوامی مقامات پرماسک نہ لگانے والے شہریوں کو گرفتار کیا جائے گا ان پر بھاری جرمانے عائد کئے جائینگے ،انتظامیہ کی طرف سے پولیس کو اختیارات دے دیے گئے ہیں ۔
انتظامیہ کی طرف سے دیئے گئے اختیارات کے مطابق پولیس ماسک نہ پہنچنے والے شہریوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا،عوامی کو سماجی فاصلہ یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے ،صابن سے ہاتھ دھونے کے لیے کہا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ موسم سرما شروع ہوتے ہی کورونا وائرس دوبارہ فعال ہو سکتا ہے جس کو روکنے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
انتظامیہ نے شہریوں کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ہدایات پر عمل کر کے کورونا وائرس کی جاری دوسری لہر سے بچا جا سکتا ہے اس سلسلے میں شہری انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔