اسلام آباد میں خاتون ورکر سے جنسی ہراسگی، نجی بینک نے ملازم کو برطرف کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد میں خاتون ورکر سے جنسی ہراسگی، نجی بینک نے ملازم کو برطرف کردیا
اسلام آباد میں خاتون ورکر سے جنسی ہراسگی، نجی بینک نے ملازم کو برطرف کردیا

اسلام آباد میں خاتون ورکر کے ساتھ جنسی ہراسگی کے معاملے پر نجی بینک نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں نجی بینک نے خاتون ورکر کو ہراساں کرنے والے ملازم کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے برطرف کیا جسے پولیس نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی ویڈیو ہفتے کے روز تک سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نجی بینک نے کہا کہ ہم نے اپنے ملازم کو جنسی ہراسگی کے الزام پر برطرف کیا ہے اور ہم ایچ آر پالیسیوں اور دیگر قانونی تقاضوں کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس حوالے سے زیرِ گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ملازم بینک منیجر نہیں بلکہ ایک عام ملازم ہے۔ بینک نے ملزم کے انفرادی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بینک کی اقدار اوراخلاقی معیارات اس کے خلاف ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی دارالحکومت میں ایک مقامی بینک کے ملازم کی جانب سے خاتون ورکر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فیصل بینک کے ملازم کو انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں نامناسب حرکت کرتے دیکھا گیا، جس پر خواتین سوشل میڈیا صارفین نے غم و غصے کا اظہار کیا۔

  مزید پڑھیں:  خاتون ورکر کو جنسی طور پر ہراساں کرنیوالا بینک ملازم بے نقاب

Related Posts