کراچی، مشکوک حرکات کرنے پر آئی بی اے کے 4طالب علم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، مشکوک حرکات کرنے پر آئی بی اے کے 4طالب علم گرفتار
کراچی، مشکوک حرکات کرنے پر آئی بی اے کے 4طالب علم گرفتار

کراچی: آئی بی اے کے چار طالب علموں کو جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں طالب علموں کو گاڑی سمیت سیکورٹی گارڈز نے کیمپس آفس منتقل کردیا،دو لڑکے اور دو لڑکیاں اسپیس سائنس ڈپارٹمنٹ میں گاڑی میں موجود تھے۔

سوک گاڑی پر شیڈز لگا کر طلبا مشکوک حرکات کرنے میں مصروف تھے،جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے، سیکورٹی ایڈوائزر کا کہنا ہے کہ آئی بی اے کے چاروں طلبا کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں۔

کل آئی بی اے کو واقعے سے متعلق خط لکھا جائے گا، پولیس ذرائع کے مطابق چھٹی کے دن سنسان جگہ پر طالب علم کیوں موجود تھے، اس حوالے سے آئی بی اے تحقیقات کرے گا۔

مزید پڑھیں: دو روز سے لاپتہ زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کی لاش فیصل آباد سے برآمد

Related Posts