لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ایک بار پھر کورونا وائرس کا شکار، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئیسولیشن میں چلے گئے۔
وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بورس جانسن کورونا متاثرہ شخص سے ملاقات کے بعد وباء کاشکار ہوئے ہیں ، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے تاہم وہ 10ڈاؤننگ اسٹریٹ سے کام جاری رکھیں گے اور کورونا کے خاتمے کے لئے جاری آپریشن کی قیادت بھی کرینگے۔
بورس جانسن اپریل میں بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور ان کی حالت کافی حد تک بگڑی گئی تھی تاہم وہ وباء کو ہرا کر صحت یاب ہوگئے تھے، ترجمان کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم ٹھیک ہیں اور اس بار ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔
دُنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 5 کروڑ 48 لاکھ 10 ہزار 316 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 فیصد یعنی 13 لاکھ 24 ہزار 320 افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 98 ہزار809 فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 53 لاکھ 49 ہزار 910 ہے۔