سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کافیصلہ موخر

تازہ ترین

تازہ ترین

NEPRA
نیپر ا نے عوام پر بجلی گرادی، بجلی 4 روپے 34 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد :نیپرا نے صارفین پر 85ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ منتقل کرنے سے متعلق سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کیلئے موخر کردی۔

بجلی تقسیم کار کمپنیاں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی 85ارب روپے کی رقم کی اطمینان بخش وضاحت پیش نہ کر سکیں ۔چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت اسلام آباد میں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی گئی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے مجموعی طور پر 85ارب روپے سے زیادہ مانگے گئے تھے جس کا صارفین پر فی یونٹ بوجھ 86پیسے بنتا ہے طلب کردہ رقم میں سے 81ارب روپے صرف کیپیسٹی پیمنٹ مد میں مانگے گئے تھے تاہم سی پی پی اے حکام اس کی اطمینان بخش وضاحت نہ دے سکے ۔

باقی رقم آپریشنز اور میٹیننس سمیت سسٹم استعمال کی مد میں مانگی گئی تھی آئیسکو سمیت دیگر کمپنیوں کی طرف سے مانگی گئی رقم سے متعلق اتھارٹی نے وضاحت مانگی تو کمپنیاں اطمینان بخش جواب نہ دے سکیں۔

مزید پڑھیں:چیئرمین تاجر اتحاد عتیق میر نے 8 بجے تک کاروبار کی اجازت مانگ لی

وائس چیئرمین نیپرا سیف اللہ چٹھہ نے کہا کہ یہ رقم صارفین پر منتقل ہونا ہوتی ہیایسے ہی اسکی منظوری نہیں ہو گی نیپرا نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگی گئی رقم کی مکمل وضاحت کرے ۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ تمام کمپنیوں اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے سربراہان اور چیف فنانشل آفیسرز آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنائیں۔

Related Posts