اسلام آباد میں شوہر نے بیوی کو زہر دیکر ماردیا، ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

Rawalpindi police detained the citizen for 5 days and named him in a false case

اسلام آباد : ریڈ کریسنٹ کی ملازمہ کو شوہر نے زہر دیکر ماردیا، مقتولہ کے والد نے قاتل کا پردہ فاش کردیا، مقدمہ درج،ملزم گرفتار، تحقیقات شروع کردی گئی۔

تھانہ انڈسٹریل ایریا کی حدود میں رہائش پذیر محمد طارق نے ایم ایم نیوز سے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میری بیٹی کائنات طارق جو ریڈ کریسنٹ اسلام آباد میں ملازمہ تھی اور میری بیٹی کی تنخواہ 65 ہزار ماہانہ تھی ۔

خالد بن مجید بھی ریڈکریسنٹ اسلام آباد میں بطور جنرل سیکرٹری ملازم ہے ،اس نے میری بیٹی کی تنخواہ میں سے ہر ماہ 25 ہزار روپے کی کٹوتی کرکے اپنے پاس اس کی رقم جمع کی ہوئی تھی جو کہ کافی رقم بنتی ہے یہ میری بیٹی کو ایک بار برطانیہ بھی لے کر گیا ۔

محمد طارق نے بتایا کہ خالد بن مجید نے میری بیٹی کائنات سے چھپا کر شادی کی ہوئی تھی کیونکہ یہ پہلے سے شادی شدہ تھا اور چار بچوں کا باپ ہے ،میری بیٹی اس سے اپنی جمع شدہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرتی تھی اور اپنے نکاح کو سامنے لانا چاہتی تھی جس کی وجہ سے دونوں مابین جھگڑا ہوا ۔

مورخہ 20نومبر کو کائنات اور خالد بن مجید اپنی والدہ مسمات مسرت کے گھر آئے اوروہاں ان کا جھگڑا ہوا جب وہاں سے واپس اپنے گھر آئے تو خالد مجید نے میری بیٹی کو زہر دیکرماردیا جس کی لاش ابھی پمز ہاسپٹل کے مردہ خانے میں موجود ہے ۔

مجھے پورا یقین ہے کہ میری بیٹی کو خالد بن ولید نے قتل کیا ہے اور قتل کرکے میری بیٹی کا موبائل چھپا لیا تھا اور پھر خود ہی بوکھلاہٹ میں ہمیں اطلاع دی کہ آپکی بیٹی مر چکی ہے۔

محمد طارق کا کہنا ہے کہ پولیس نے فوری طور پر میری درخواست پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملزم خالد بن مجید کے خلاف زیر دفعہ 302 مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مزید پڑھیں:ریڈیو ملازمین کا جبری برطرفیوں کیخلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاج

مقتولہ کائنات کے والد محمد طارق کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف چاہیے ،میں آئی جی پولیس اسلام آباد سے مطالبہ کرتا ہوں کہ میری بیٹی کا قاتل کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے بچنا نہیں چاہیے ، اس کو قانون کے مطابق تختہ دار پر لٹکایا جائے اور مجھے انصاف دیا جائے۔

Related Posts