کراچی :کے الیکٹرک کی سابق میڈیا مشیر مہرین عزیز خان نے بجلی کمپنی کے سی ای او مونس علوی پر جنسی طور پرہراساں کرنے کا الزام عائد کردیا، محتسب کو کارروائی کیلئے درخواست ، نوٹس جاری کردیا گیا۔
سابق میڈیا کنسلٹنٹ مہرین عزیز خان نے سی ای او الیکٹرک کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایک درخواست دائر کی ہے ،درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مونس علوی خواتین کا مذاق اڑاتے تھیں اور فحش ویڈیوز بھی بھیجتے تھے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیپرا اجلاس میں ایک خاتون نے مونس علوی پر خواتین کی توہین کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔
اس درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے محتسب نے مونس علوی اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں اور فریقین کو پانچ دن میں جواب دینے کی ہدایت کی ہے۔
مہرین عزیز خان کا کہنا ہے کہ مونس علوی نے انہیں کئی بار چائے کی معنی خیز دعوت دی، انہوں نے بتایا کہ مونس علوی غیر اخلاقی ویڈیوز بھی بھیجتے تھے جس سے مجھے شدید پریشانی کا سامنا تھا۔