اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فوڈ پانڈا ڈلیوری بوائز کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرکردہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار کے تھانہ شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گن پوائنٹ پر شہریوں اور فوڈ پانڈا ڈیلیوری بوائز کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرکردہ کارندے شعیب کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن ریسورس کے ذریعے گرفتار کیا گیا، جس کے خلاف پہلے ہی مقدمات درج ہیں۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے ساتھیوں کی مدد سے اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ، شالیمار اور رمنا کی حدود میں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوسٹ گارڈز کی کارروائی، 43 کروڑ کی غیر قانونی اشیاء برآمد،
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








