راولپنڈی: کار چور گروہ سرگرم ہوگیا، دیدہ دلیری سے کارروائیاں جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: کار چور گروہ سرگرم ہوگیا، دیدہ دلیری سے کارروائیاں جاری
راولپنڈی: کار چور گروہ سرگرم ہوگیا، دیدہ دلیری سے کارروائیاں جاری

راولپنڈی: کار چور گروہ سرگرم ہوگیا، دیدہ دلیری سے کارروائیاں جاری، اندرون شہر محلہ حکمداد محلہ چاہ سلطان ظفرالحق روڈ تھانہ وارث کی حدود میں کار چوروں کی کارروائیاں اپنے عروج پر پہنچ گئیں۔

کار چور گروہ کے افراد رات تین بجے مختلف گلیوں میں گاڑیوں کے لاک کھولتے رہے، گاڑیوں کے سسٹم الارم بجنے سے بھاگ کر اپنی گاڑی میں سوار ہو کر روپوش ہو گئے۔

مذکورہ کارروائیوں کے بعد شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے، رات کو پولیس آرام فرما رہی ہوتی ہے جبکہ چوروں ڈاکوں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔

سیاسی سماجی ورکرظہیراحمداعوان نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پولیس کا گشت بڑھایا جائے، گلاس فیکٹری چوک میں پولیس ناکہ لگایا جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا فوری طور پر نوٹس لیا جانا چاہئے، شہریوں میں اس طرح کی وارداتوں کے بعد بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے،جبکہ پولیس سے فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں گھروں میں چوریاں کرنے والی 3 ملازم خواتین اور 1 مرد ملزم گرفتار

Related Posts