اگر اسکرپٹ بہتر ہوئی تو پاکستانی ڈراموں میں کام کروں گا،ارطغرل اسٹار اینگن آلتان

تازہ ترین

تازہ ترین

ارطغرل غازی انگین التان کو پاکستان بلانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ارطغرل غازی انگین التان کو پاکستان بلانے والا ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا

لاہور: ارطغرل غازی ڈرامہ سیریز سے شہرت پانے والے ترک اداکار اینگن آلتان دوزیاتان نے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کیلئے مشروط رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان کے مختصر دورہ پر لاہور آنیوالے معروف ترک اداکار اینگن آلتان دوزیاتان نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اگر اچھی کہانی ملی تو پاکستانی ڈرامہ میں کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

جمعہ کے روز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کیا کہ انہوں نے پاکستان میں کچھ نئے منصوبوں پر دستخط کیے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نجی ٹیکسٹائل کمپنی کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایاگیا جس کے معاہدے کیلئے وہ لاہور آئے ہیں۔

ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنیوالے اینگن آلتان دوزیاتان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ڈرامہ پسند آیا، انہوں نے کہا کہ ارطغرل غازی اسلامی کہانی پر مبنی ڈرامہ تھا۔

پاکستان کے دورے کے بارے میں اینگن آلتان دوزیاتان نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ پاکستانی لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میں یہاں کی قدرتی خوبصورتی سے بھی واقف ہوں۔

مزید پڑھیں:ارطغرل کے بعد حلیمہ سلطان بھی پاکستان سے جڑ گئی، مل کر کام کرنے کا عزم، تصاویر وائرل

پاکستانی کھانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں کے کھانے بہت مزیدار ہیں لیکن مسالہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

 

Related Posts