اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک مرتبہ پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا۔ فی لیٹرپیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے 31 دسمبر تک ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق عوام کے لیے بری خبر سامنے آگئی ہے، اوگرا کی جانب سے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری بھیجی گئی تھی، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہکردیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103 روپے 69 پیسے کردی گئی ہے۔
دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے اضافے کے بعد 108روپے 44 پیسے ہو گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70روپے 29 پیسہ کا ہو گیا ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقررکر دی گئی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے31دسمبر تک ہوگا۔