لاہور:ترکی کی معروف ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں سازشوں کا مقابلہ کرنے والا انگین التان لاہور میں نوسرباز کی سازش سے انجان نکلا۔
انگین التان کو پاکستان بلانے والا کاشف ضمیر ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا۔ انگین التان کی میزبانی کرنے والاکاشف ضمیر 8 مقدمات میں ملوث ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف فراڈ، امانت میں خیانت، کار چوری اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات درج ہیں۔
انگین التان کے مداحوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، کیونکہ یہ شخص جرائم پیشہ ہے اور ملک کی بدنامی کا باعث ہے۔