اسلام آباد:عوام کو سستے گھروں کی فراہمی اور قرضوں کے اجراء سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس طلب کرلیا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس آج سہ پہر ہوگا،اجلاس میں ملک بھر میں سستے گھروں کی تعمیر کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم کو سستے گھروں کی تعمیرسے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں بینکوں کی جانب سے آسان اقساط پر قرضوں کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








