وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس آج طلب کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

coalition party claims PTI government ends in 3 months

اسلام آباد:عوام کو سستے گھروں کی فراہمی اور قرضوں کے اجراء سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس طلب کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ کا اجلاس آج سہ پہر ہوگا،اجلاس میں ملک بھر میں سستے گھروں کی تعمیر کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم کو سستے گھروں کی تعمیرسے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں بینکوں کی جانب سے آسان اقساط پر قرضوں کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ایک بار پھر اس عزم کا اظہا کیا گیا ہے کہ ملک کے غریب عوام کیلئے سستے گھروں کی تعمیر کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کے منصوبے میں تیزی آنے والی ہے، اس کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کریں گے۔

مزید پڑھیں:2020 مایوس کن رہا، کیا سال 2021 میں عوام کی توقعات پوری پائینگی ؟

وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ سستے گھروں کے منصوبے سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے،جبکہ پاکستان کی اکانومی دوبارہ مستحکم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سستے گھروں کے تعمیراتی کام سے 17 صنعتیں فوری بحال ہو جائیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے پاکستان بھر میں بھاری کرایوں اور رہائش کے اخراجات سے پریشان عوام کیلئے سستے گھروں کی فراہمی کیلئے مارک اَپ میں رعایت دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔

Related Posts