فارن گریجویٹ ڈاکٹرز کامطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign graduate doctors announce to continue protesting till their demands are approved

اسلام آباد : فارن گریجویٹ ڈاکٹرز کااحتجاج ،پی ایم سی نے آج دو بجے مذاکرات کے لیے بلایا ، ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔

ہیڈ آفس پی ایم سی سیکٹر جی ٹین فور اسلام آباد کے سامنے ڈاکٹر خالد کی قیادت میں فارن گریجویٹ ڈاکٹرز اکھٹے ہو رہے ہیں، کسی بھی قسم کی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس بھی موقع پر موجود ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ آر ایم پی کے حصول کے بغیر یہاں سے نہیں جائینگے ،پی ایم سی کی طرف سے آج دو بجے مذاکرات کے لیے بلایا گیا ہے لیکن پی ایم سی کی جانب سے ہر بار غلط بیانی کی جاتی ہے ۔

فارن گریجویٹ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کرغستان کی تمام یونیورسٹیوں کو بلیک لسٹ قرار دیکرستمبر 2020 کے بعد گریجویٹ ہونے ہونے والے ڈاکٹرز کو تسلیم نہیں کیا جارہا،ون پوائنٹ ایجنڈے کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا ۔

 مظاہرین نے کہا کہ جب ملک سے باہر گئے تو ہمیں پی ایم ڈی سی کے رولز کے مطابق بھیجا گیا ،ہم یونیورسٹیز ڈبلیو ایچ او سے تصدیق شدہ ہیں۔

مزید پڑھیں:سانحہ مچھ کیخلاف کراچی میں دھرنے، سڑکیں بند، شہری محصور، پروازیں منسوخ

پی ایم سی کے اس اقدام سے بیرون ملک میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹرز کا مستقبل داؤ پر لگ جائے گا ،مطالبات کی منظوری کے بغیر احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

Related Posts