بلیک میل نہ کرو، پہلے لاشیں دفناو پھر کوئٹہ آؤنگا، وزیراعظم عمران خان نے بھی شرط رکھ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

Will not be blackmailed, bury victims first: PM tells Hazara protestors

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شہداء کی تدفین سے پہلے کوئٹہ جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کسی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرسکتے، آپ شہدا کی تدفین کریں، آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا۔

اسلام آباد میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھاکہ ہمارے ملک میں ہزارہ کمیونٹی پر سب سے زیادہ ظلم ہوا، جتنا ظلم ہزارہ کمیونٹی پر ہوا پاکستان میں کسی پر نہیں ہوا لیکن آپ کسی ملک کے وزیراعظم کو اس طرح بلیک میل نہیں کرسکتے، آپ شہدا کی تدفین کریں، آج ہی کوئٹہ آجاؤں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کہیں اس طرح وزیراعظم کو بلیک میل نہیں کیا جاتا، میں نے اپنے دو وفاقی وزیروں کو بھی بھیجا،ہزارہ برادری کے تمام مطالبے مان چکے ہیں، میں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ان کا دھیان رکھیں گے، حکومت ہزارہ برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہزارہ برادری کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم آئیں تو لاشیں دفنائیں گے، آج میتیں دفنائیں ، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آج ہی کوئٹہ پہنچتا ہوں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں سنی عالم کو قتل کیا گیا،بڑی مشکل سے ہم نے یہ آگ بجھائی۔

مزید پڑھیں:سانحہ مچھ، کراچی میں 26 مقامات پر دھرنے، ہنگامہ آرائی، موٹرسائیکل نذر آتش

انہوں نے کہا کہ کابینہ میں بتایا تھا کہ شیعہ علما کو قتل کرکے انتشار پھیلایا جائیگا،بھارت پوری طرح انتشار پھیلانے کی کوشش کررہا ہے، مچھ میں مزدوروں کو بڑی بے دردی سے قتل کیا گیا، میں گیا بھی ہوں، اور ان کا خوف بھی دیکھا ہے۔

Related Posts