زندگی مختلف سرپرائزز سے بھری ہوئی ہے، اْمید نہیں چھوڑنی چاہئے، نادیہ خان

تازہ ترین

تازہ ترین

زندگی مختلف سرپرائزز سے بھری ہوئی ہے، اْمید نہیں چھوڑنی چاہئے، نادیہ خان
زندگی مختلف سرپرائزز سے بھری ہوئی ہے، اْمید نہیں چھوڑنی چاہئے، نادیہ خان

کراچی:پاکستان کی مقبول اور کامیاب میزبان و اداکارہ نادیہ خان کا کہنا ہے کہ آج سے چار ماہ قبل میں اور میرے شوہر فیصل ممتاز راؤ ایک دوسرے کیلئے بالکل انجان تھے۔

رواں ماہ کی شروعات میں ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی نادیہ خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر پر مبنی ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔

مذکورہ فوٹو کولاج میں ایک تصویر نادیہ خان کی ہے جبکہ دوسری تصویر اْن کے شوہر فیصل ممتاز راؤ کی ہے۔نادیہ خان نے فوٹو کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج سے چار ماہ قبل ہم دونوں ایک دوسرے کیلئے انجان تھے‘۔

ماہ قبل میں اور میرے شوہر ایک دوسرے کیلئے انجان تھے، نادیہ خان

اداکارہ و میزبان نے لکھا کہ ’زندگی مختلف سرپرائزز سے بھری ہوئی ہے، بس ہمیں اْمید کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔‘نادیہ خان کی اس پوسٹ پر صارفین کی بڑی تعداد اس نئی جوڑی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہے۔

Related Posts