کراچی: سابق معروف ماڈل، فیشن ڈیزائنر اور سماجی رہنما فریحہ الطاف کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کم عمری میں اپنے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے کی داستان سناتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
فریحہ الطاف کی وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل دو سال پرانی ویڈیو ہے تاہم ان کی ویڈیو کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں اپنی شادی کی ناکامی کی حیران کن وجہ بتائی؟https://t.co/1wn7QAZSUi#fashion #dawnnews #designer pic.twitter.com/iaP0oOoYh4
— DawnNews (@Dawn_News) February 2, 2021
دو سال قبل فریحہ الطاف نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے 6 سال کی عمر میں خود کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر کھل کر بات کی تھی۔
فریحہ الطاف نے بتایا تھا کہ 1970 میں جب ان کے والدین ایک ایکسپو میں شرکت کے لیے جاپان گئے تھے تو وہ انہیں اپنے کزن کے پاس چھوڑ کر گئے تھے، جہاں کزن کے ایک ملازم نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ فریحہ الطاف نے انکشاف کیا کہ ملازم مجھ سے دو ہفتے تک جنسی زیادتی کرتا رہا۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا پوسٹر جاری کردیاگیا
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








