ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بیگم کے ساتھ بے غم ہوکر اسکوٹی پر گھومنے کا اپنا مزہ ہے۔انہوں نے اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ بھی کہتی رہے آواز نہیں آتی۔
انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے کتھئی رنگ کی شال بھی لپیٹی ہوئی ہے۔
واضح رہے یاسر حسین کی اس ویڈیو کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی گئی ہے کہ انہوں نے اسکوٹی چلاتے ہوئے ہیلمٹ کیوں نہیں پہنا؟۔