یاسر حسین اپنی اہلیہ اقراء عزیز کو اسکوٹی پر شہر کی سیر کرانے نکل پڑے

تازہ ترین

تازہ ترین

یاسر حسین اپنی اہلیہ اقراء عزیز کو اسکوٹی پر شہر کی سیر کرانے نکل پڑے
یاسر حسین اپنی اہلیہ اقراء عزیز کو اسکوٹی پر شہر کی سیر کرانے نکل پڑے

لاہور:اداکار یاسر حسین اپنی اہلیہ و اداکارہ اقرا ء عزیز کے ساتھ اسکوٹی پر شہر کی سیر کرنے نکل گئے۔

یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اہلیہ کے ساتھ اسکوٹی کی سیر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بیگم کے ساتھ بے غم ہوکر اسکوٹی پر گھومنے کا اپنا مزہ ہے۔انہوں نے اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کچھ بھی کہتی رہے آواز نہیں آتی۔

انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے کتھئی رنگ کی شال بھی لپیٹی ہوئی ہے۔

واضح رہے یاسر حسین کی اس ویڈیو کے بعد ان کے مداحوں کی جانب سے ان پر تنقید بھی کی گئی ہے کہ انہوں نے اسکوٹی چلاتے ہوئے ہیلمٹ کیوں نہیں پہنا؟۔

Related Posts