ممبئی: بھارت کے معروف فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے اسپورٹس پریزینٹر سنجنا گانیسین سے شادی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فاسٹ نے بولر اسپورٹس پریزینٹر سنجنا گانیسین سے شادی کرلی اور تقریب کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
فاسٹ بولر بمرا اور سنجناکی جانب سے کھل کر اس حوالے سے بات نہ کرنے کی وجہ سے شائقین میں کافی تجسس پایا جا رہا تھا۔ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ جسپریت کو اس حوالے سے بات کرنی چاہئے۔
انگلینڈ سے سیریز کے دوران جسپریت کی جانب سے چھٹی لینے پر ایک نیوز ایجنسی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انھوں نے شادی کیلیے رخصت لی ہے اور یہ خبر درست ثابت ہوئی۔