راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاندار کیریئر کے دوران ایئر چیف مجاہد انور کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔
ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے قوم کی خدمت اور شاندار کیریئر پر ایئر چیف مجاہد انور کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ میں سربراہ پاک فضائیہ نے شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بھی ایئر چیف مارشل مجاہد انور کا تعاون اور پیشہ ورانہ مہارت نمایاں رہیں جبکہ معیاری قیادت اور بھرپور کوششوں سے پاک فضائیہ کا آج کوئی ثانی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری لینڈ فورسز کی ملاقات
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








