کراچی:وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی گزشتہ 24گھنٹوں کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 8878 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جس میں سے 241 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں جبکہ سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 4468 ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ منگل کومزید 184 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد سندھ میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 253041 ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں اب تک 3161638 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے جبکہ مجموعی طور پر 261822 کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں اور اس وقت 4313 مریض زیر علاج ہیں۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ اس وقت کورونا وائرس کے 4021 مریض گھروں میں ہیں اور 9 آئسولیشن سینٹرز میں موجود ہیں جبکہ 283 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 254 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 39 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے کے 241 نئے کیسز میں سے 78 کا تعلق کراچی سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کراچی کے ضلع شرقی میں اس وقت کورونا وائرس کے 50،ضلع جنوبی14، ملیر 6، ضلع وسطی 5،ضلع غربی2 اور کورنگی میں سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔