اسلام آباد : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 26 مارچ کے لانگ مارچ کو ملتوی سمجھا جائے۔
پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور استعفوں کے معاملے پر ساری جماعتیں ایک طرف ہیں جبکہ پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں کے حوالے سے مزید مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کے فیصلوں کا انتظار رہے گا تب تک کےلئے 26 مارچ کے لانگ مارچ کو ملتوی سمجھا جائے۔ اعلان کے بعد مولانا فضل الرحمان پریس کانفرنس چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔
مولانا فضل الرحمان کے پریس کانفرنس چھوڑ کر جانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جب تک پیپلز پارٹی واپس آکر ہمیں جواب نہیں دیتی کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب سے عرض کیاکہ میاں صاحب کی جدوجہد اور قربانی ڈھکی چھپی نہیں، سب سے سخت اورلمبی جیل میاں نوازشریف صاحب نے کاٹی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اختلاف کی ساری جماعتیں ایک طرف اور پیپلزپارٹی دوسری جانب ہے،مولانا فضل الرحمان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








