اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس میں مزید شدت آگئی، وزیراعظم عمران خان بھی موذی وباء کا شکار ہوگئے، طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے قرنطینہ کرلیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلاہونے کی تصدیق کی ہے۔ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
PM Imran Khan has tested positive for Covid-19 and is self isolating at home
— Faisal Sultan (@fslsltn) March 20, 2021
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 مارچ کو کورونا ویکسین لگوائی تھی، وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوانے کے موقع پر قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وبا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔تاکہ وباء پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا ویکسین لگوا لی۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر ایس اوپیز پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے
ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے pic.twitter.com/jZttUIYXLL
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) March 18, 2021
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








