کراچی:محکمہ موسمیات نے رمضا ن المبارک کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کردی، محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کا چاند 13 اپریل بروز منگل کو نظر آنے کے امکانات ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 2 اپریل کو 7 بج کر 32 منٹ پر نئے چاند کی پیدائش ہوگی۔ 13 اپریل کی شام کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کے واضح امکانات موجود ہیں۔
جبکہ 13 اپریل کو آسمان پر کہیں کہیں بادل بھی موجود ہوں گے، مگر زیادہ آسمان صاف ہوگا،جس کے باعث چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہونگے۔
ماہر فلکیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ 14 اپریل اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ اس سال پاکستان میں 30 روزے ہوں گے اور رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا۔
واضح رہے کہ چاند کا اعلان کرنے قبل رویت ہلال کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس منعقد کیا جاتا ہے اور مختلف شہروں سے شہادتوں کی بنیاد پر چاند کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔