رمضان کی آمد سے قبل،یوٹیلیٹی اسٹورز پرمختلف اشیاء کی قیمتیں بڑھادی گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

عوام کو ضروری اشیائے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کی درخواست ایک بار پھر موخر
عوام کو ضروری اشیائے خوردونوش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کی درخواست ایک بار پھر موخر

کراچی:رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، مشروبات، خشک دودھ، شیمپو اور دیگر اشیا مہنگی کردی گئیں۔

منافع خوروں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج سے قبل شیمپو 10 سے 20 روپے، مشروبات 5 سے 10روپے، مختلف برانڈز کے ٹی وائٹنرز 21 سے 31روپے مہنگی کردیئے۔

دوسری جانب خشک دودھ 50سے 100روپئے، ٹوتھ پیسٹ 15روپے، جوتوں کی پالش 10 اور سویاں 8 روپے تک مہنگی کردی گئی ہیں۔

پریشان حال عوام نے مذکورہ صورتحال کے بعد غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا جاتا ہے، حکومت رمضان پیکیج کا فوری نفاذ کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

مزید پڑھیں: ڈالر کو بڑا جھٹکا، قیمت مزید گرگئی، سرمایہ کاروں میں کھلبلی

Related Posts