راولپنڈی پولیس کی کارروائی،6سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی پولیس کی کارروائی،6سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی پولیس کی کارروائی،6سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی: مورگاہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو متاثرہ بچے کی والد منصور نوشاد کی مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے کی بنا پر گرفتار کیا ہے۔

بچے کے والد منصور نوشاد کا بتانا تھا کہ ملزم تیمور حسن میرے 6 سالہ بیٹے کو بہلا پھسلا کر اپنے گھر لیا گیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

متاثرہ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے تاکہ وہ آئندہ کسے معصوم کے ساتھ غیراخلاقی حرکت نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : شکارپورسے 2 لڑکیاں اغواء، پولیس نے والدین کو گرفتار کر لیا، لواحقین سراپااحتجاج

مورگاہ پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم کو سخت سزا دلوانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت سارے قانونی تقاضے پورے کیئے جائیں گے۔

Related Posts