کراچی:سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے سائٹ ایریا کی صنعتوں کی گیس کی عدم فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے جس کی وجہ سے گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور پیداواری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں اور کئی صنعتوں کو تالے لگ گئے ہیں لہٰذاایس ایس جی سی فوری طور پر صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی بحالی یقینی بنائے تاکہ پیدواری سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جاسکیں۔
عبدالہادی نے وزیراعظم عمران خان،وزیرتوانائی حماد اظہر سے گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سائٹ ایریا کی صنعتوں کو ایک ہفتہ سے گیس کی قلت کا سامنا ہے اور اب تو صنعتوں کو گیس کی فراہمی بالکل ہی معطل ہوگئی ہے۔گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کی وجہ سے متعدد صنعتیں بند پڑی ہیں۔
مزید پڑھیں:ایس ایم ایز کے 70کلو واٹ لوڈ کو140کلوواٹ کیا جائے، عبدالہادی کی تجویز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








