سائٹ میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل، آرڈرز کی تکمیل خطرے میں پڑ گئی ،عبدالہادی

تازہ ترین

تازہ ترین

SSGC HALTS GAS SUPPLY TO NON-EXPORT INDUSTRIES AS CRISIS WORSENS

کراچی:سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے سائٹ ایریا کی صنعتوں کی گیس کی عدم فراہمی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کردی ہے جس کی وجہ سے گیس بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور پیداواری سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں اور کئی صنعتوں کو تالے لگ گئے ہیں لہٰذاایس ایس جی سی فوری طور پر صنعتوں کو مطلوبہ پریشر کے ساتھ گیس کی بحالی یقینی بنائے تاکہ پیدواری سرگرمیاں دوبارہ بحال کی جاسکیں۔

عبدالہادی نے وزیراعظم عمران خان،وزیرتوانائی حماد اظہر سے گیس کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سائٹ ایریا کی صنعتوں کو ایک ہفتہ سے گیس کی قلت کا سامنا ہے اور اب تو صنعتوں کو گیس کی فراہمی بالکل ہی معطل ہوگئی ہے۔گیس کی عدم فراہمی کی وجہ سے پیداواری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں جس کی وجہ سے متعدد صنعتیں بند پڑی ہیں۔

مزید پڑھیں:ایس ایم ایز کے 70کلو واٹ لوڈ کو140کلوواٹ کیا جائے، عبدالہادی کی تجویز

انہوں نے کہاکہ گیس پریشر مسلسل صفر ہے اور ایس ایس جی سی کو بارہا شکایت کے باوجود گیس پریشر کو بہتر نہیں بنایا گیا بلکہ سوئی سدرن گیس نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ گیس پریشر کو بہترکرنے میں مزید2سے3دن لگ سکتے ہیں جوکہ برآمدی آرڈرز کی تکمیل میں خطرے کی گھنٹی ہے۔انہوں نے سوئی سدرن گیس حکام سے سوال اٹھایا کہ گرمیوں میں گیس فراہمی کا یہ حال ہے تو سردیوں میں گیس بحران کا کیا عالم ہوگا؟ ۔

عبدالہادی نے وزیراعظم عمران خان،وزیرتوانائی حماد اظہر سے درخواست کی کہ وہ صنعتوں کو مطلوبہ گیس پریشر کے ساتھ گیس بحال کرنے کی ہدایت کریں بصورت دیگر برآمدی شپمنٹ کی بروقت ترسیل ممکن نہیں ہوسکے گی اوراگر برآمدی آرڈرزمنسوخ ہوئے تو تمام تر ذمہ داری سوئی سدرن گیس پر عائد ہوگی۔

Related Posts