دودھ سوڈانے راولپنڈی کے شہریوں کو اپنا گرویدہ بنالیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Milk soda captivated the citizens of Rawalpindi

راولپنڈی :سوڈا واٹر کے بعد دودھ سوڈانے راولپنڈی کے شہریوں کو اپنا گرویدہ بنالیا ،شہرمیں جگہ جگہ سوڈا واٹر فروخت کرنے والے موجود ہیں لیکن دودھ سوڈا فروخت کرنے والے وکی کی کہانی ان سب سے مختلف ہے۔

وکی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ میں نے غریب گھرانے میں آنکھ کھولی، ہم چھ بہن بھائی ہیں، میرے والد بہت غریب تھے، گھر میں ایک ٹائم کا کھانا کبھی ہوتا کبھی نہ ہوتا اس کے باوجود میرے والد نے مجھے اسکول بھیجا ،لیکن میں نے نویں کلاس سے اسکول چھوڑ دیا کیونکہ میرے والد کے پاس فیس دینے کے لیے پیسے نہیں تھے ۔

اس کے بعد میں نے سوچا کہ کوئی کام شروع کر کے اپنے والد کا ہاتھ بٹاؤں، میں نے مختلف جگہوں پر کام کی تلاش کی لیکن مجھے کہیں بھی کوئی کام پر نہ رکھتا ہے جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہو گیا تو میں نے اپنے والد سے مشورہ کیا کہ مجھے کیا کام کرنا چاہیے تو میرے والد نے کہا کہ سوڈا واٹر کا کام شروع کر لو۔

میرے پاس پیسے نہیں تھے کسی جاننے والے سے بڑی مشکل سے تھوڑے سے پیسے ملے، میں نے اللہ کا نام لے کر بازار سے سامان خرید کر کام شروع کردیا، اللہ تعالی نے پہلے ہی دن خاصی برکت ڈال دی اور ہر آنے والا دن میں ترقی کرتا رہا ،میری اس کامیابی کا راز ایمانداری نیک نیتی پر مبنی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں 20سال سے سوڈا واٹر بیچنے کا کام کر رہا ہوں اب میں نے دودھ سوڈا بنانے شروع کیا ہے، اس میں خالص دودھ، شربت، لیموں اور چینی کا شیرا ڈالتے ہیں، یہ تمام چیزیں ہم گھر میں تیار کرتے ہیں ،ذائقے کو مزید مزیدار بنانے کےلئے اس میں کالا نمک بھی شامل کرتے ہیں ۔

اب میرے حالات بہترہوچکے ہیں، اللہ تعالی نے سب کچھ دے دیا ہے، میں نے آٹھ سے بارہ افراد کو روزگار مہیا کیا ہے کیونکہ میں نے خود غربت دیکھی ہے ، جب یہ لڑکے میرے پاس کام کے لئے آئے تو میں نے ان کو فوری طور پر کام پر رکھ لیا ان کی وجہ سے اللہ نے میری روزی میں دن دگنا رات چوگنا اضافہ کیا ہے۔

ہمارے پاس اب شادی بیاہ پر دودھ سوڈا کے آرڈرز آتے ہیں، الحمدللہ میرا دودھ سوڈا بہت پسند کیا جاتا ہے، اس کے تمام اجزاء خاص ہوتے ہیں اور گھر پر تیار ہوتے ہیں، چند ایک بازار سے خریدنے پڑتے ہیں، بیس سال قبل جب میں نے یہ کام شروع کیا تھا آج تک وہی ذائقہ ہے میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں اور پیغام دیتا ہوں کہ جو کام محنت ایمانداری نیک نیتی سے کیا جائے اس میں اللہ تعالی برکت ڈالتے ہیں۔

Related Posts