یورو کپ 2020: سوئٹزرلینڈ سے شکست کے بعد ورلڈ چیمپئن فرانس ایونٹ سے باہر ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

یورو کپ 2020: سوئٹزرلینڈ سے شکست کے بعد ورلڈ چیمپئن فرانس ایونٹ سے باہر ہوگیا
یورو کپ 2020: سوئٹزرلینڈ سے شکست کے بعد ورلڈ چیمپئن فرانس ایونٹ سے باہر ہوگیا

بخارسٹ: یورو کپ 2020 کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سوئٹزرلینڈ نے ورلڈ چیمپئن فرانس کو پینالٹی سٹروکس پر 4 کے مقابلے میں 5 گولوں سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ کی جانب سے پینالٹی اسٹروکس پر 5 گول کیے گئے جب کہ فرانس کی ٹیم 4 گول پر ہی ہمت ہار گئی۔ سوئٹزرلینڈ کی ٹیم 83 برس بعد کسی بڑے ایونٹ کے کوالیفائنگ مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

ورلڈ چیمپئن فرانس اس میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے ہی باہر ہو گئی ہے، کوارٹرز فائنل میں جگہ بنانے والی سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کا اب مقابلہ سپین سے ہوگا۔

یہ سنسنی خیز میچ رومانیا کے دارالحکومت بخارسٹ میں کھیلا گیا تھا۔ میچ شروعات سے ہی دلچسپ رہا۔

اس میچ کے پندرہویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی ہیرس سیفرونک نے گول کرکے فرانس کیخلاف اپنی ٹیم کو سبقت دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف کے آغاز پر فرانس کے کھلاڑیوں نے زبردست واپسی کی، کریم بینزیما نے یکے بعد دیگرے دو گول کرکے مخالف ٹیم پر سبقت حاصل کی جبکہ پال پوگبا نے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مزید مستحکم کردی۔

تاہم سوئٹزرلینڈ کے ہیرس نے دوسرا گول میچن اور آخری مرحلے میں ماریو گیرانووک نے گول کرکے مقابلہ تین، تین گول سے برابر کر دیا۔ مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے گول برابر رہے اور میچ کا فیصلہ پینالٹی سٹروکس پر ہوا۔

فرانس کے کھلاڑی کیلیان بیپی نے چوتھی پینالٹی شوٹ لگائی لیکن سوئٹزرلینڈ کے گول کیپر یان سومر نے شاندار طریقے سے گول کی کوشش ناکام بنا دی۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ کے سائے مزید گہرے، بھارت نے مزید 50 ہزار فوجی چینی سرحد پر پہنچا دیئے

Related Posts