ولنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل کی شرٹ نیلام کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹم ساؤتھی نے 8 سال کی بچی ہولی بیٹی کے علاج میں مدد کیلئے شرٹ نیلام کرنے کا اعلان کیا، تاکہ نیلامی کی رقم سے بچی کا علاج کیا جاسکے۔
فاسٹ بولر کی شرٹ پر ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے دستخط ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ آٹھ سال کی بچی ہولی بیٹی کے علاج کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

ہولی بیٹی کو جولائی 2018 میں کینسر کی ایک خطرناک قسم کی تشخیص ہوئی تھی۔کافی مہنگا علاج ہونے کے باوجود تاحال بچی صحت یاد نہیں ہوپائی ہے، اس لئے فاسٹ بولر نے اپنی شرٹ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق جنوبی افریقی کرکٹر ہرشل گبزنے بھی اپنا تاریخی بیٹ کورونا وائرس سے متاثرہ فیملیز کی امداد کیلئے نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کورونا وائرس کے تناظر میں دیکھا جائے تو متعدد کھلاڑی غریبوں کی امداد کے لئے اپنی قیمتی اشیاء نیلام کررہے ہیں۔ہرشل گبز نے 12 مارچ 2006 کو آسٹریلیا کے خلاف میچ میں کیریئر بیسٹ 175 رنز اسکور کرکے جنوبی افریقہ کو تاریخ رقم کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔
اس مقابلے میں پروٹیز نے 438 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا، گبز نے کپتان گریم اسمتھ کے 187 رنز کی شراکت بھی بنائی تھی۔انھوں نے بیٹ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس پر میچ کی تاریخ کے ساتھ ایک تحریر بھی موجود ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا متاثرین کی امداد، اظہر علی کا اپنی شرٹ اور بیٹ نیلام کرنے کا اعلان
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








