لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مایہ ناز بلے باز اظہر علی نے کورونا متاثرین کی امداد کے لئے سوشل میڈیا پر اپنی شرٹ اور بیٹ نیلام کرنے کا اعلان کر دیاہے۔
اظہر علی نے نیلامی کے لئے پیش کئے جانے والے بیٹ سے دبئی میں 2016میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 302 کی یاددگار اننگز کھیلی تھی۔
نیلامی کے لئے پیش کی جانے والی شرٹ اظہر علی نے چیمپئینز ٹرافی2017کی فتح کے موقع پر زیب تن کر رکھی تھی اور پاکستان چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا تھا۔
اظہر علی نے کہا کہ بیٹ اور شرٹ سے میرے کیرئیر کی انمعول یادیں وابستہ ہیں لیکن میری کوشش ہے کہ ان کی نیلامی سے زیادہ سے زیادہ فنڈز اکٹھا ہوتاکہ کورونا متاثرین کی مدد کی جاسکے۔
اظہر علی اس سے پہلے وزیر اعظم ریلیف فنڈز میں بھی 10لاکھ روپے دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔اظہر علی کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔