سابق کپتان رمیز راجہ نے عمر اکمل پر تنقید کے نشتر بر سادیئے

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق کپتان رمیز راجہ نے عمر اکمل پر تنقید کے نشتر بر سادیئے
سابق کپتان رمیز راجہ نے عمر اکمل پر تنقید کے نشتر بر سادیئے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کمنٹیٹر رمیز راجہ میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں سزا پانے والے کرکٹر عمر اکمل پرشدید تنقید کی۔بلے بازعمر اکمل کی سزا کے حوالے سے رمیز راجہ نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سابق کپتان رمیز راجہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ عمر اکمل اب باضابطہ طور پر بے وقوفوں کی فہرست میں شامل ہوتے ہیں ان پر 3 سال تک پابندی عائد ہوگئی ہے۔رمیز راجہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا ٹیلنٹ کی بربادی ہے! اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں میچ فکسنگ کے خلاف قانون سازی کی جائے تاکہ اس طرح کے بے وقوفوں کی جگہ سلاخوں کے پیچھے ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر اب ایکشن نہ لیا گیا توایسے واقعات برادشت کرنے کی ہمت مزید بڑھالیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی۔

بلے باز عمراکمل پر 3 سال کیلئے ہرقسم کی کرکٹ پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ پی سی بی ڈسپلنری پینل نے عمراکمل کیخلاف کیس کا فیصلہ سنایا جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فیصل میراں چوہان تھے۔

Related Posts