عائزہ خان کا لوگوں کولباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عائزہ خان کا لوگوں کولباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ
عائزہ خان کا لوگوں کولباس سے میچنگ ماسک استعمال کرنے کا مشورہ

کراچی:معروف اور خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے کورونا وائرس وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر سرجیکل ماسک کے بجائے نہ صرف خود لباس سے میچنگ ماسک استعمال کیا بلکہ لوگوں کو بھی اس کا مشورہ دیا۔

دنیا بھر میں کورونا وبا کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو فیس ماسک لگانے اور بار بار ہاتھ دھونے کا مشورہ دیاجارہا ہے۔ تاہم فیس ماسک کی بڑھتی مانگ کے پیش نظر یہ نایاب ہوگئے ہیں۔

Ayeza Khan flaunts her stunning eastern look with a matching face mask

پاکستان میں تو یہ حال ہے کہ یہاں یاتو سرجیکل ماسک دستیاب ہی نہیں یا پھر اتنے مہنگے ہیں کہ لوگوں کی پہنچ سے ہی دور ہوگئے ہیں۔اس صورتحال میں اداکارہ عائزہ خان نے لوگوں کو سرجیکل ماسک سے قطع نظر اپنے لباس سے میچنگ کپڑے کا بنا ہوا ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ روز عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے لباس سے میچنگ ماسک لگائی ہوئی ہیں۔مداحوں کی جانب سے عائزہ خان کی اس تصویر کو بہت پسند کیا گیا۔

Related Posts