کورونا وائرس کے باعث افغانستان سے فوری فوجی انخلاء چاہتے ہیں،ٹرمپ

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس کے باعث افغانستان سے فوری فوجی انخلاء چاہتے ہیں،ٹرمپ
کورونا وائرس کے باعث افغانستان سے فوری فوجی انخلاء چاہتے ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن:امریکی ذرائع ابلاغ نے بعض عہدے داروں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ افغانستان میں کرونا کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر امریکی فوج کا جلد انخلا چاہتے ہیں اور امریکی صدر کی یہ خواہش ہے کہ امریکی فوجی جلد افغانستان سے واپس آجائیں۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ تقریباً روزانہ اپنے مشیروں سے افغانستان میں کرونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر فوج کے حوالے سے فکر مندی کا اظہار کرتے ہیں۔امریکی صدر ٹرمپ افغانستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو امریکی فوج کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے یہ تحفظات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں۔ جب امریکہ اور طالبان کے درمیان رواں سال فروری میں طے پانے والے امن معاہدے پر عمل درآمد میں سست روی پر بھی امریکی حکام تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ وجوہات کی بنا پر ہی صدر ٹرمپ جلد از جلد افغانستان سے فوج کے انخلا پر اصرار کر رہے ہیں۔

عہدے داروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ اگر اسی بنیاد پر فوج کا انخلا کرنا مقصود ہے تو اٹلی جیسے ملک سے بھی فوج واپس بلانا پڑے گی جہاں وبا نے زیادہ شدت سے پنجے گاڑھ رکھے ہیں۔

Related Posts