میسیجنگ ایپلی کیشن ” واٹس ایپ ” نے فون کالز میں بڑی تبدیلی متعارف کروا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

میسیجنگ ایپلی کیشن " واٹس ایپ " نے فون کالز میں بڑی تبدیلی متعارف کروا دی
میسیجنگ ایپلی کیشن " واٹس ایپ " نے فون کالز میں بڑی تبدیلی متعارف کروا دی

سیلیکون ویلی: دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول میسیجنگ ایپلی کیشن ” واٹس ایپ ” کے فون کالز میں زبردست تبدیلی لائی گئی ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کو صارفین بلاشبہ بہت زیادہ پسند کریں گے اور اس سے انہیں سہولتیں بھی زیادہ میسر آئیں گی یہ تبدیلی ایک نئے اور مفید فیچر کی صورت میں ہے۔

ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق ایپلیکیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے کال کرنے اور موصول ہونے پر نیا انٹرفیس متعارف کروایا ہے۔

ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے شیئر کردہ اسکرین شاٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ نیا انٹرفیس ایپل کی انٹرفیس ایپلی کیشن سے مماثلت رکھتا ہے، اس انٹرفیس کے تحت اب صارف بہ آسانی کال کے دوران آپشنز ڈھونڈ سکے گا، اس کے علاوہ اسکرین کے نیچے رِنگ کا آپشن بھی موجود ہوگا۔

یہ نئی اپ ڈیٹ واٹس صارفین کے لیے مزید سہولت بھی لائی ہے، اگر آپ سے گروپ کالز مس ہو چکی ہیں تو آپ ان کے ساتھ دوبارہ شامل ہو سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق تاہم فی الحال یہ فیچر آئی او ایس بیٹا ورژن کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، امید ہے کہ جلد ہی اس تبدیلی سے اینڈرائیڈ کے صارفین بھی مستفید ہو سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمکہ بورڈ و جامعات سے کنٹرولر اور سیکریٹریز کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

Related Posts