حرامانی کا کہنا ہے کہ اُس بچے کا نام علی ذیشان ہے اور اس کی عمر 7سال کے لگ بھگ ہے، آغا خان اسپتال میں داخل ہے، اس کے علاج پر خطیر رقم خرچ ہورہی ہے، اُن کا کہنا تھا کہ بچہ بہت تکلیف میں ہے، اور ہم نے اس سارے معاملے کو بہت نزدیک سے دیکھا ہے۔
حرامانی نے کہا کہ میں نے جب بھی کسی مدد کرنے کی ٹھانی ہے میں اُس میں کامیاب ہوئی ہوں، اس کی وجہ آپ سب ہیں، کیونکہ آپ سب میرا ساتھ دیتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بچے کے حوالے سے ساری تفصیلات ویڈیو کے نیچے لکھ رہی ہوں، جو بھی مدد کرنا چاہے وہ رابطہ کرسکتا ہے۔