کراچی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم اے نے کے پی کے میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
پی ڈی ایم اے نے کے پی کے میں بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں شامل ڈھلتے ہیں مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

جن علاقوں میں بارش ہوئی ہے ان میں ملیر، ایئر پور ٹ کے اطراف کے علاقے، آئی آئی چندریگرروڈ، ڈیفنس، کلفٹن، محمود آباد، شاہراہ فیصل، شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقے شامل ہیں۔

بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا، جبکہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام کی صورتحال ہے، جس کے باعث شہریوں کو گھروں کو پہنچنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دوپہر کے وقت تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے، شہر قائد میں دوپہر اور شام میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بھارتی گجرات اور راجستھان کے قریب ہوا کا کم دباؤ اب بھی موجود ہے، بحیرہ عرب میں 5000 فٹ کی بلندی پر ہواؤں کی گردش موجود ہے۔

بحیرہ عرب میں موجود سرکولیشن کے باعث شہر میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں، 17جولائی کی شام سے سمندری ہوائیں بحال ہو سکتی ہیں۔سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں کراچی میں مطلع ابر آلود اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

Related Posts